لاہور(سپورٹس رپورٹر)انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن کا صدر منتخب ہونے کے بعد طیب اکرام نے لاہور قلندرز کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں سی ای او عاطف رانا نے طیب اکرام کا استقبال کیا اور اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری حیدر حسین بھی موجود تھے۔طیب اکرام کا دو روز قبل ایف آئی ایچ کے صدر کی حیثیت سے انتخاب ہوا۔ طیب اکرام نے کہا کہ صدر بننے کے بعد ان کی یہ پہلی میٹنگ ہے۔ لاہور قلندرز کے ٹیلنٹ ہنٹ اور پلیئرز ڈویلپمنٹ کے حوالے سے بہت نام سنا تھا۔ انہوں نے جو اقدامات کیے ہیں وہ ہاکی کی بحالی کیلئے کرنا بہت ضروری ہیں۔ لاہور قلندرز نوجوان کھلاڑیوں کو ایک مکمل پیکیج دے رہے ہیں۔ میں انٹر نیشنل لیول پر اس پروگرام سے مدد لوں گا اور دنیا کو بھی بتاؤں گا۔اس موقع پر لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے کہا کہ طیب اکرام کا ایف آئی ایچ کا صدر منتخب ہونا پاکستان کیلئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ ان کے آنے سے پاکستان ہاکی کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے صدر کے انتخاب میں جس طرح بیلجئیم کے امیدوار کو واضح فرق سے ہرایا ہے یہ ان کی صلاحیتیوں کا ثبوت ہے۔
صدر انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن طیب اکرام کا دورہ لاہور قلندرز ہیڈ کوارٹرز
Nov 08, 2022