پاکستان کی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں بھرپور شرکت

لاہور( این این آئی)پاکستان چین میںمنعقد ہونے والی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو  میں بھرپور شرکت کر رہا ہے ۔ اس نمائش میں زیورات، سالٹ لیمپ، کمبل، سنگ مرمر جیسی دیگر پاکستانی مصنوعات کے سٹالز لگائے گئے ہیں۔منتظمین کے مطابق پاکستانی منتظمین نے ایکسپو میں آنے والوں کو اپنی جانب راغب کیا ہے۔ ایکسپو میںپاکستانی زیورات کی نمائش کنندہ لی لانگ نے کہا جو صارفین ہماری مصنوعات خریدتے ہیں ان میں سے ایک سال کے اندر دوبارہ خریداری کیلئے آنے والے صارفین کی تعداد 60 فیصد تک ہے اور مزید 30 فیصد صارفین ایک سال کے اندر تیسری یا اس سے زیادہ بار خریداری کرتے ہیں۔نمائش میںسب سے بڑے سائز کاایک خوبصورت گلابی قیمتی پتھر بھی پیش کیا گیا ہے ۔اس گلابی مورگنائٹ کی ابتدا ء پاکستان سے ہوئی ۔ یہ سی آئی آئی ای  میں اپنی نوعیت کی پہلی نمائش ہے اور یہ مغل سیریز کا حصہ ہے۔ 150 کیرٹ وا لاگلابی مورگنائٹ پاکستان میں بھی بہت نایاب ہے۔اس سال کی سی آئی آئی ای میں زمرد، مورگنائٹس، ٹورمالائنز سمیت دیگر پتھر بھی نمائش کے لئے پیش کئے گئے ہیںجو پاکستان کے شمالی پہاڑوں سے نکلتے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...