فیروزوالہ( نامہ نگار) وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ مارشل لاء سمیت کسی بھی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کریں گے۔ عمران خان گلی گلی خون بہانا چاہتا ہے تاکہ بے گناہوں کی جان لے کر یہ دوبار اقتدار کے مزے لے سکے۔ عمران خان کا آئے روز ایک ٹارگٹ ہوتا ہے اب امریکی سازش سمیت دوسرے بیانیے کدھر گئے ہیں۔ اللہ ہی ہے جو اب عمران خان کو عقل دے گا،عمران خان کے احتجاج کی وجہ سے سڑکوں پر اب تک درجنوں جانیں ضائع ہو چکی ہیں عمران خان واحد سیاسی لیڈر ہے جو کہتا ہے کہ مارشل لاء لگ جائے مجھے کوئی فکر نہیں نواز شریف اور مسلم لیگ ن نے ہمیشہ آمریت کے خلاف جدو جہد کی،ہم یہ چاہتے ہیں کہ نظام چلتا رہے اسی لئے عمران خان کے خلاف ایکشن نہیں لے رہا ورنہ کیا پدی کیا پدی کا شوربا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
مارشل لاء سمیت کسی بھی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کرینگے:وفاقی وزیر تعلیم
Nov 08, 2022