لاہور (خصوصی نامہ نگار)انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ ورلڈ کے مرکز ی نائب امیرمولا ناعبدلرؤف مکی، انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے سیکرٹری جنرل صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی اور صاحبزادہ پیر جی خالد محمود قاسمی نے مرکزی جامع مسجد گول میں منعقدہ محفل حمد و نعت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اردو شعراء نے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے اپنی شاعری میں امت مسلمہ کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کی ہے۔ دیگر زبانوں کی طرح اردو میں نعتیہ شاعری اور حضورؐ کی سیرت پر امت مسلمہ کے پاس قابل رشک ذخیرہ موجود ہے۔ نعت میں عشق رسولؐ کے والہانہ اظہار کے ساتھ ساتھ روح کو بھی تسکین ملتی ہے اور اہل ایمان کے جذبات کی ترجمانی بھی اشعار میں حضورؐ کے ختم الرسل کے تذکرہ سے ہوتی ہے۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان عالم اسلام کی امیدوں کا مرکز ہے۔ دنیا کے مسلم ممالک کی پاکستان سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔ امت مسلمہ اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں۔پاکستان میں نظام مصطفیؐ اور قرآن وسنت پر مبنی قانون سازی نافذ ہوجائے تو پورے ملک میں کوئی ایک شخص بھی بے روزگار نہیں رہ سکتا۔ تقریب میں مولانا شاہد عمران عارفی سید عزیز الرحمان شاہ،قاری ظفر شہزاد ،حافظ محمد وسیم نواز،حافظ حسن افضال صدیقی، مولانا عزیز الرحمن رحیمی، مولانا یوسف فاروقی، مولانا سلیمان، مولانا رب نواز، مولانا سعید احمد مدنی، صاحبزادہ حسین احمد قاسمی، مولانا عثمان حنیف، حافظ محمدابوبکر ،ڈاکٹر محمد ندیم، الحاج محمد اسماعیل، حافظ مقبول احمد،مولانا عابد فاروقی، مولانا نعیم طلحہ، مولانا ساجد نعیم، مولانا عمر فاروق سمیت دیگر علماء و مشائخ نے شرکت کی۔