لاہور(خبرنگار) ڈی سی آفس لاہور میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی سی لاہور محمد علی نے ڈی سی آفس کے لان میں کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل کو سنا اور کھلی کچہری میں آئے ہوئے سائلین نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے موقع پر موجود افسران کو سائلین کی درخواستیں مارک کیں۔ ڈی سی لاہور محمد علی نے کہا کہ سائلین کھلی کچہری میں ریونیو اور دیگر متفرق کیسز پر درخواستیں لیکر آتے ہیں۔
ڈی سی آفس لاہور میں کھلی کچہری مسائل حل کے احکامات جاری
Nov 08, 2022