لاہور(سپیشل رپورٹر) لاہوربار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں صدر کے امیدوار رانا انتظار کی قاہد لا کمپنی وشالمیار فورم کے سابق کوآرڈینیٹر پاکستان بار وکیل محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر مدثر چودھری، غلام مجتبیٰ چودھری، مجتبیٰ حیدر، میڈیم سعدیہ سعید، اسامہ راشد، شہزادہ خالد سمیت سے دیگر وکلا نے الیکشن میں ووٹ اور سپورٹ سمیت بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔اس موقع پر مدثر چودھری کا کہنا تھاکہ اس وقت وکلا کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ایسی مخلص قیادت کی ضرورت ہے جو عملی طور پر اقدام کرکے ترجیحی بنیادوں پرمسائل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے اور یہ کام صرف رانا انتظار ہی کی قیادت میں ہوسکتا ہے۔ رانا انتظار نے ہمیشہ نوجوان وکلاکو آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا ہے ۔ان کی جیت یقینی ہے اور ہم پر عزم ہیں۔