بھارت غیر قانونی قبضے والا کشمیر:محاصرے تلاشی کارروائیاں جاری ،مزید 2 نوجوان گرفتارq


برسلز‘ سری نگر(کے پی آئی‘ این این آئی)بھارتی فورسز نے پیر کے روز شمالی کشمیر میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ ضلع بانڈی پور پولیس نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کہنوسہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران  ارشاد گنائی شاہد اور وسیم راجہ نامی  دو نوجوانوں کو گرفتار کیا۔ پولیس نے نوجوانوں کی گرفتاری کا جوازفراہم کرنے کے لئے دعوی کیا کہ یہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔جبکہ ضلع پلوامہ کے علاقے پامپور سے ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے۔ زیرقبضہ جموں وکشمیر کے سابق وزرائے اعلی عمر عبداللہ اورمحبوبہ مفتی نے جموں وکشمیر کے ثقافتی، سماجی اور سیاسی تشخص کو خطرے کے پیش نظر آنے والے اسمبلی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے ۔ سابق وزیر اعلی اورپیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی  نے سرینگر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگلے الیکشن میں حصہ لینا ان کی ترجیح نہیں ہے۔دوسری جانب کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے شہدائے جموں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ  عالمی  برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی گھمبیرصورتحال کا نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے اپنا اہم کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہاہے کہ ہم جموں کے شہدا کو جنہوں نے اپنے لہو سے جموں وکشمیر کی آزادی کی شمع روشن کی،کو ہرگز فراموش نہیں کرسکتے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...