پولیس وردی کی توہین پر شاہ محمود قریشی کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع`

Nov 08, 2022


لاہور (خصوصی نامہ نگار) شاہ محمود قریشی کی جانب سے پنجاب پولیس کی وردی کی توہین کرنے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی ۔
گئی۔ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی جانب سے پنجاب پولیس کی وردی کی توہین ناقابل برداشت ہے۔ پنجاب پولیس کے یونیفارم کی توہین پولیس شہداء کی تضحیک کے مترادف ہے۔

مزیدخبریں