لاہور (خبر نگار) سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ضمانت کیلئے احتساب عدالت سے رجوع کر لیا۔ احتساب عدالت نمبر 2 کے جج نسیم احمد ورک نے 22 نومبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے نیب کو سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی گرفتاری سے روک دیا۔
عدالت نے ملزم عثمان بزدار کو نیب کے پاس شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ نیب پراسکیوٹر فیصل شہزاد گوندل بھی عدالت میں موجود تھے۔ نیب کے مطابق سا بق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے خلاف نیب نے رشوت لے کر مختلف کمپنیوں کو لائسنس جاری کرنے کا الزام ہے۔ نیب نے عثمان بزدار کے خلاف انکوائری شروع کر رکھی ہے۔ گرفتاری کے ڈر سے عثمان بزدار نے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی۔
احتساب عدالت سے عثمان بزدار کی 22 نومبر تک عبوری ضمانت منظور
Nov 08, 2022