آمدن سے زائد اثاثے، رانا ثناء کی نیب انویسٹی گیشن ختم کرنے کی درخواست منظور 


لاہور( سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثناء اللہ کی آمدن سے زائد اثاثوں کی نیب انوسٹی گیشن ختم کرنے کی درخواست منظور کر لی ہے گزشتہ روزلاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی آمدن سے زائد اثاثوں کی نیب انکوائری کے خلاف سماعت کی جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے رانا ثنا اللہ کی درخواست پر سماعت کی  نیب کے وکیل  فیصل بخاری  نے بتایا کہ عدالتی حکم پر نیب نے جواب جمع کرا دیا ہے جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ نیب کی تحقیقات کہاں تک پہنچی ہیں جس پر نیب کے وکیل فیصل بخاری نے بتایا کہ نیب ابھی تحقیقات کر رہا ہے وکیل رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ  نیب نے اپنے جواب میں خود کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کے خلاف کرپشن کے کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں جسٹس اسجد جاوید گھرال نے استفسار کیا کہ کیا اے این ایف والا معاملہ ابھی پینڈنگ ہے  جس پر امجد پرویز نے بتایا کہ اے این ایف والا معاملہ متعلقہ عدالت میں زیر سماعت ہے عدالت نے استفسار کیا کہ کیا رانا ثناء اللہ کے خلاف ریفرنس دائر ہو چکا ہے جس پر نیب کے وکیل نے جواب دیا کہ ابھی کیس انوسٹی گیشن کی سطح پر ہے ریفرنس دائر نہیں ہوا ہے 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...