ایف آئی اے طلبی: جسٹس علی ضیاء کی عمران کی درخواست پر سماعت سے معذرت

Nov 08, 2022


لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیاء باجوہ نے ایف آئی اے طلبی کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر سماعت کرنے سے معذرت کر لی ہے۔ عدالت نے دوسرے بنچ کے سامنے مقرر کرنے کیلئے درخواست فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی ہے۔ ایف آئی اے نے عمران خان کو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تفتیش کیلئے طلب کر رکھا ہے۔ نوٹس میںکہا گیا ہے کہ عمران خان نے الیکشن کمشن میں تحریک انصاف لاہور کے اکائونٹ سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا جبکہ اکائونٹ کی تفصیلات کے اوپننگ فارم میں عمران خان کا اتھارٹی لیٹر لگا ہوا ہے۔

مزیدخبریں