اسلام آ باد (آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب نے عدالت میں غلط بیانی کی ہے۔ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی نے کہا پنجاب حکومت نے مقدمہ درج کرنے سے روکا، آئی جی بتاتے کن وجوہات کی بنا پر مقدمہ درج نہیں کیا۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ آئی جی نے عمران خان کو کہا تھا کہ وزیراعظم، رانا ثنا کے خلاف مقدمہ درج کردیں گے لیکن ایف آئی آر سے تیسرے بندے کا نام نکال دیں، آئی جی پنجاب بتائیں وہ کس سے ہدایات لے رہے تھے۔