نیب طلبی کا ایک اور نوٹس‘ مونس الٰہی کا لاہور ہائیکورٹ سے رجوع


لاہور (سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی نے ایک اور نیب طلبی نوٹس کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ مونس الٰہی اور سی ای او رحیم یارخان شوگر ملز منیر حسین نے امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی۔ درخواست میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے آر وائی کے شوگر ملز کے شیئرز کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔ طلبی نوٹس میں واجد بھٹی، منیر حسین سمیت دیگر کو طلب کیا ہے جو کہ کبھی بھی آر وائی کے شوگر ملز کے شیئر ہولڈر نہیں رہے ہیں۔ ایف آئی اے رحیم یار خان شوگر ملز کے معاملے کی تمام تحقیقات مکمل کر چکا ہے۔ درخواست گزاروں کو محض ہراساں کرنے کے لئے نیب نے طلبی کا نوٹس بھجوایا ہے۔ درخواست گزار اور ان کے اہلخانہ کی کردار کشی کیلئے نیب نے نوٹس بھجوایا ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ نیب کے 20 اور 27 اکتوبر کو بھجوائے گئے طلبی نوٹسز غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دئیے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...