راولپنڈی(جنرل رپورٹر)کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ کے علاقے طارق آباد،ڈھوک چراغ دین، قاضی آباد، الف شاہ قبرستان، ڈھیری حسن آباد ، التمش روڈ، گلشن شافی ‘ نئی آبادی ٹاہلی موہری ‘ غوثیہ چوک میں گندگی اس قدر پھیل چکی ہے کہ موذی امراض کے پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے، ہر طرف گندگی کے بڑے بڑے ڈھیر مکینوں کے لئے عذاب بن چکے ہیں ان علاقوں میں خاکروب آنا گوارا نہیں کرتے ، کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ کا شعبہ صفائی اس طرف کوئی توجہ نہیں دیتا، صرف اپنے اوپر اعلیٰ حکام کو سب اچھا کی رپورٹ پیش کرتا ہے، جس کی وجہ سے جگہ جگہ بارش کا پانی کھڑا ہو جا تا ہے۔