قوم کواتحاد کا درس دینے والے فروعی اختلاف کی منڈی بند کر دیں،  اظہار بخاری  

Nov 08, 2022


راولپنڈی( جنرل رپورٹر) امن و امان وقت کی نہیں ، ہر وقت کی اہم ضرورت ہے،ضلعی امن کمیٹی نفرت کی آگ بُجھانے کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے جو اپنی بہترین صلاحیتوں سے ملک میں امن کے پھول کھلا سکتی ہے ،ان خیالات کا اظہارمتحدہ علماء محاذ صوبہ پنجاب کے صدرچیئرمین امن کمیٹی علامہ پیر سید اظہار بخاری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا شیعہ،سُنی ،دیوبندی ،اھل حدیث مشترکہ نظریات پرمتحد ہیں ، مذہبی اہم آہنگی کیلئے یہ کمیٹی قوم کیلئے باعث رحمت ہے ،  قوم کو اتحاد کا درس دینے والے فروعی اختلاف کی منڈی بند کر دیں ۔

مزیدخبریں