اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) پاکستانی موبائل کمپنی یوفون 4Gنے اپنے صارفین کی آسانی کے لیے ملک بھر میں دس ہزار جدید او پے (OPay) پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) مشینوں پر آسان موبائل ٹاپ اپ کی سہولت فراہم کردی ہے۔او پے ایک تیزی سے ترقی کرتی ہوئی موبائل پیمنٹ فن ٹیک کمپنی ہے جو جدید ترین موبائل ٹاپ اپ سلوشنز سمیت جدید ترین ادائیگی سہولیات فراہم کرتی ہے۔ او پے کے دس ہزار پی او ایس مشینوں کے موجودہ فعال نیٹ ورک پر یوفون ٹاپ اپس کی فراہمی سے صارفین کو ایک محفوظ اور صارف دوست طریقہ کار کے ذریعے اہم عوامی مقامات جیسے کہ پٹرول اسٹیشنز، فارمیسی اسٹورز، شاپنگ مالز وغیرہ پر ٹاپ اپ ادائیگیوں کی سہولت حاصل ہو گی۔ اضافی ٹاپ اپس او پے کے پی او ایس تاجروں سے خریدے جاسکتے ہیں اور ٹرانزیکشن کی تصدیق کے لئے بل انوائس پر پرنٹ کیے جائیں گے۔