وفاقی پولیس کی قبضہ ما فیا کیخلاف کا رروا ئیاں ، 5ماہ میں 1888ملزمان گرفتار


اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اسلام آباد پولیس نے گزشتہ پانچ ماہ کے کرائم اگینسٹ پراپرٹی کے خلاف کارروائی میںایک ہزار888 ملزمان گرفتار کئے جبکہ غیر قانونی اسلحہ ودیگر جرائم میں ملوث کل5630ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان سے 66کروڑ 55لاکھ 23ہزار990 روپے کی174گاڑیاں،376موٹر سائیکل و دیگرچھینا گیا اورچوری شدہ مال مسروقہ بھی برآمد کیاجن میںڈکیتی و سرقہ بالجبر کے321مقدمات میں ملوث633 ملزمان،نقب زنی اور سرقہ عام کے565مقدمات میں 819 ملزمان، کارچوری کے 39مقدمات میں 70ملزمان، موٹر سائیکل چوری کے 320مقدمات میں 334ملزمان،ٹمپرڈ گاڑیوں کے77مقدمات میں 76ملزمان شامل ہیں،پولیس نے23اند ھے قتل کے مقدما ت کو ٹر یس کرکے42ملزمان کو گرفتار کیا، اسی طرح جرائم بر خلاف مال کے 1366مقدمات کی تفتیش مکمل کرکے ان کے چالان مجا ز عدالتو ں کوبھجوائے،اسی عرصہ کے دوران اشتہاریوں کے خلاف کارروائیوں میں کل 780اشتہاری جن میں 357اشتہاری مجرمان،423عدالتی مفرورشامل ہیں ان کو گرفتار کیا گیا ۔اسلحہ و ایمونیشن کے کل690مقدمات میں 703ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے36 کلاشنکوف،25بند و قیں، 570 پسٹل 6205 رونداور 43خنجر وغیروہ برآمدکئے۔منشیات و شراب فروشی کے483مقدمات میں ملوث506ملزمان گرفتار کئے گئے جن سے 362.432کلوگرام چرس،  175.619کلوگرام ہیر ئوین، 1.654کلو گر ام افیون،9.357کلوگر ام آئس، اور 7494بوتلیں شراب بھی برآمد کی۔بھکاریوں کے خلاف مہم کے دوران 4763بھکاریوں کو گرفتا رکیا گیاان میں سے 60سہولت کاروں کو گرفتار کر کے 149مقدمات درج کئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...