اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) درگاہ عالیہ گولڑہ شریف میں بڑی گیارہویں شریف حضرت غوث اعظم سیدنا الشیخ عبدالقادر جیلانی رحمة اللہ علیہ کے سالانہ عرس پاک کی تین روزہ تقریبات گزشتہ روز اختتام پذیر ہو گئیں۔ ان تقریبات کی صدارت پیر سید معین الحق گیلانی، سجادہ نشین گولڑہ شریف نے کی۔ علماءکرام نے حضرت غوث اعظمؒ کی تعلیمات اور سیرت پر روشنی ڈالی۔ محفل سماع میں حضرت غوث اعظمؒ کے مناقب بیان کئے گئے اور مزار شریف پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ اختتام پر پیر سید معین الحق گیلانی سجادہ نشین گولڑہ شریف نے امت مسلمہ کے لئے دعا کرائی۔ بعد میں لنگر غوثیہ تقسیم کیا گیا۔
عرس غوث پاک
درگاہ گولڑہ شریف میں حضرت عبدالقادر جیلانیؒ کے عرس کی سہ روزہ تقریبات ختم
Nov 08, 2022