غوث اعظم کا فیض دنیا کے کونے کونے پرپہنچ چکاہے ۔محمدسلیم عطاری 


کراچی (این این آئی)انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے سربراہ سماجی رہنما محمدسلیم عطاری نے کہاکہ سیدناغوث اعظم شیخ عبدالقادرجیلانی رحمۃ ُاﷲتعالیٰ علیہ کی پوری زندگی قرآن وسنت سے عبارت تھی۔دین کی اشاعت ،سربلندی ،اصلاح معاشرہ ،انسانیت کی خدمت میں اہم کرداراداکیا۔ لوگوں کو بری باتوں سے روکنا،نیک کاموں کی طرف متوجہ کرنا،بھٹکے ہوئے لوگوںکواللہ اوراس کے رسول ﷺسے قریب کرنا،خدمت انسانیت آپ کی حیات مقدسہ کا ایک پاکیزہ اور اہم ترین مقصد تھا۔سیدناغوث اعظم شیخ عبدالقادرجیلانی رحمۃُاﷲتعالی کا فیض دنیا کے کونے کونے پرپہنچ چکاہے ۔بزرگان دین کی تعلیمات کو عام کرنے کی ضرورت ہے نوجوان نسل کواولیاء اللہ کی سیرت کا مطالعہ کرناچاہیے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گولیمار،لیاری،اورنگی ٹاؤن،لیاقت آباد میں منعقدہ غوث اعظم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن