کراچی (این این آئی)مسلم لیگ (ق)کے مرکزی سنیئر نائب صدر سابق سینیٹر صوبائی وزیر صحت اور معروف بزرگ سیاست داں بوستان علی ہوتی کے سوئم کے موقع پر سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی نے درس و خصوصی دعائیں کیں جس میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صوبائی صدر و معاون خصوصی وزیر اعلی سندھ محمد طارق حسن،جنرل سیکرٹریء سندھ کنور ارشد علی خان سیکرٹیری اطلاعات محمد صادق شیخ، پیپلز پارٹی سندھ جنرل سیکرٹیری وقار مہدی، صوبائی وزیر سعید غنی لالہ میر حسن. اے پی ایم ایل کے جنرل سیکرٹیری محمد ہاسین خان ایڈوکیٹ. مسلم لیگ (ن)کے رہنما حاجی زاہد محمود رانا. خواجہ نوید ایڈوکیٹ،ٹمبر مرچنٹسں کے صدر محمد صابر،نورانی ویلفیئر کے سربراہ عبد القادر نورانی،محب وطن سماجی کونسل کے چیئرمین محمد اسلم فاروقی، محمد اشرف کے ڈی اے،سعید احمد بھوجانی،عابد خان. عبد اللہ زاہد رانا. حنیف وارثی. علی عظمت میمن. شکیل سلاوٹ. اشتیاق ہوتی. سمیت مسلم سلاوٹ جماعت کے عہدیدران و بزرگوں. سیاسی و مذہبی شخصیات. سرکاری افسران اور عزیز و اقارب نے شرکت و بزرگ سیاستدان بوستان علی ہوتی کیلئے دعائیں کیں اللہ پاک انکی بے حساب مغفرت اور جنت الفردوش میں اعلی مقام عطا فرمائے۔