کراچی (این این آئی) جمعیت علمائے پاکستان ضلع سینٹرل کے جنرل سیکریٹری ظہیر خان نورانی نے کہاہے کہ گیس پریشر میں کمی اور بدترین لوڈ شیڈنگ سنگین مسئلہ بن چکاہے، لیاقت آباد کے علاقوںاعظم نگر،سکندرآباد، غریب آباد،پانچ نمبر، چھ نمبر، سات نمبر ،آٹھ ،نواور دس نمبر میں سوئی گیس کے کم پریشر اور بدترین لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں ،گھریلوگیس نہ ہونے کے باعث عوام عذاب میں مبتلا ہوگئے ہیں، حکمران نوٹس لیں اور عوام کو پریشانیوں سے بچائیں۔انہوں نے کہاکہ لیاقت آباد کے تمام علاقوں میں سوئی گیس کے کم پریشر اور ناروا لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تا حال جاری ہے اور سردی کے موسم کا آغاز ہوچکاہے جس میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ شہریوں کیلئے درد سر بن جاتی ہے،چونکہ شہرکے گنجان آباد علاقوں میں اس کامتبادل بھی نہیں ہوتالکڑیاں جلائی نہیں جاسکتی جبکہ ایل پی جی کی قیمت کی بے انتہابڑھادی گئی ہے جو عوام کی قوت خرید سے باہرہے۔انہوں نے کہاکہ شہرمیںگیس کی صورتحال بدترین ہے،پہلے تو کم پریشر سے شہری پریشان تھے اب بدترین لوڈشیڈنگ نے زندگی کی مشکلات بڑھادی ہیں،صبح اور خاص طورپر رات کے اوقات گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے جبکہ ساتھ ہی کئی گھنٹوں کیلئے گیس بھی بند کر دی جاتی ہے جبکہ بعض علاقوں میں توسارسارادن سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس سے تمام گھریلو امور بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔انہوں نے حکومت اور سوئی گیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام علاقوں میں یکساںسوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنائیں بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔
لیاقت آباد میں سوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیاجائے، ظہیر خان نورانی
Nov 08, 2022