بستی ملوک (نمائندہ نوائے وقت) سینئر ڈاکٹر حنان اکبر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کل سموگ کافی زیادہ ہے جس کی وجہ سے بچوں میں دمہ‘ گلے کی خرابی‘ چیسٹ انفیکشن‘الرجی سانس لینے میں تکلیف جیسی بیماریاں زیادہ پھیل رہی ہیںعوام کوچاہیے کہ خوداور اپنی فیملی اور خاص طور پر بچوں کو سموگ سے بچائیں اور احتیاطی تدابیر استعمال کریں ماسک کا استعمال لازمی کریں بچوں کو سکول جاتے وقت ماسک لازمی استعمال کروائیں۔