محکمہ  صحت پنجاب میں 4600 نئی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری 


ملتان(خصوصی رپورٹر)محکمہ سپیشلائزہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن نے 4600 نئی اسامیوں پربھرتی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔اور بھرتیوں کے لئے ریکوزیشن پنجاب پبلک سروس کمیشن کوبھجوانے کیلئے عمل کاآغازکردیا گیا ہے۔ محکمہ صحت پنجاب اس سے قبل  50فیصدخالی آسامیوں کے ساتھ چل رہا تھا۔ پنجاب کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز،نرسزاور پیرامیڈیکل سٹاف کی کمی پوری کرنے کے لئے بھرتیاں کی جا رہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن