ٹبہ سلطان پور (سٹی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) منیس گروپ کے سینئر رہنما ملک افتخار آہیر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری پر کام کا پھر سے آغاز پاکستان کی خوشحالی, روشن مستقبل, ترقی کی جانب اہم قدم ہے زیراعظم شہباز شریف کا حالیہ دورہ چین خوشحالی کی ایک نئی سحر کا آغاز ہے پاکستان کی تعمیر و ترقی , خوشحالی کے سنگ میل میں سی پیک اہم نوعیت کا تاریخی منصوبہ ہے ۔