میلسی(تحصیل رپورٹر )بار ایسوسی ایشن میلسی کے نائب صدر میاں احسن منظور نے کہا ہے کہ ہماری بہادر مسلح افواج پاکستان کی سلامتی کی محافظ ہیں۔ محب وطن افراد افواج پاکستان کے خلاف ہونے والے منفی پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں انہوں نے کہا کہ جو لوگ یہ خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں وہ کمزور افواج والے ممالک فلسطین عراق اور شام کا حشر یاد رکھیں۔