لاہور(سپورٹس رپورٹر)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ دبئی روانہ ہوگئے ہیں، جہاں سے وہ 10 نومبر کو میلبورن جائیں گے۔ذرائع کے مطابق رمیز راجہ دبئی میں 2 روزہ قیام کے دوران مختلف شیڈولڈ میٹنگز میں شریک ہوں گے، اْس کے بعد وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اجلاس میں شرکت کیلئے آسٹریلیا جائیں گے۔