بلوچستان کانسٹیبلری کا امن جرگہ، ملک دشمنوں کو منہ توڑ جواب دینے کا عزم

Nov 08, 2022


 سوئی(نوائے وقت نیوز) ایف سی بلوچستان(نارتھ) کے تحت سوئی میں امن جرگہ منعقد کیا گیا۔ جرگے میں علاقے کے مسائل اور امن و امان پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور علاقے کے ترقی و خوشحالی اور امن کے لیے سیکورٹی فورسز کے قربانیوں کو سراہا گیا۔جرگے میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ علاقے کے امن کو کسی صورت بھی خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ امن دشمنوں کو یکجا ہوکر منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ امن جرگے میں یہ بھی طے پایا کہ علاقے کے نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے انعقاد، ہیلتھ اور تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کوشیشں کرنے کے ساتھ ساتھ سب  مل کر علاقے کی ترقی و خوشحالی اور امن کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گے۔

مزیدخبریں