قومی اداروں کی تضحیک برداشت نہیں کرینگے :ملک رشید احمد

Nov 08, 2022


الہ آباد/ٹھینگ موڑ (نمائندہ نوائے وقت) قومی اداروں کی تضحیک برداشت نہیں کرینگے ۔پاک افواج کی قربانیوں پر قوم کو فخر ہے۔انتشار پھیلانے والے کبھی ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی ملک رشید احمد خاں نے ممبر ان صوبائی اسمبلی ملک احمد خاں اور ملک احمد سعید خاں کے ہمراہ میڈیاسے گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت نے ملکی معیشت تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ مہنگائی کو آسمان تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹنے والوں کی اصلیت قوم جان چکی ہے ملک و قوم کے حقیقی وارث اور لیڈر شریف برادران ہی ہیں قوم نے خود ساختہ جماعت کو مسترد کرتے ہوئے یہ واضح کر دیا ہے کہ مسلم لیگ ن ہی ملک کی خیر خواہ جماعت ہے جس نے ہمیشہ ملکی مفادات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے فیصلے کئے۔

مزیدخبریں