گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )یونیسف اور ڈیپارٹمنٹ آف سپیشل ایجوکیشن پنجاب کے اشتراک سے تعلیمی پروگرام کے تحت سپیشل ایجوکیشن کے اداروں میں طلباء و طالبات کے لئے سکریننگ کیمپ کا آغاز ہوا،اس ضمن میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(سپیشل ایجوکیشن) ڈاکٹر شہزاد صابر، ڈسٹرکٹ کے تعلیمی اداروں کے پرنسپلز اور پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کی گراں قدر کاوشوں کی بدولت سکریننگ کا یہ عمل خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل تک پہنچااس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سپیشل ایجوکیشن ڈاکٹر شہزاد صابر کے زیر اہتمام تقریب ہوئی۔ ڈیف اینڈ ڈیفیکٹو ہیئرنگ سکول میں کیا گیا،جس میں ڈاکٹر عمر شریف راٹھور اور ہیلتھ کیئر پروفیشنلز شریک ہوئے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(سپیشل ایجوکیشن) ڈاکٹر شہزاد صابر نے سکریننگ کیمپ کے انتظامات کی تعریف کی انہوں نے کہا کہ اس سکریننگ کا بنیادی مقصد خصوصی طلباء و طالبات کو معاون آلات فراہم کرنا ہے معاون آلات کی فراہمی بچوں کے سیکھنے کے عمل کو بااختیار بنا سکتی ہے،ڈاکٹر عمر شریف نے سکریننگ کے عمل کو خصوصی طلباء و طالبات کے لئے بہت مفید قرار دیا۔
یونیسف کے تعاون سے خصوصی تعلیم کے اداروں میں سکریننگ کیمپ کا آغاز
Nov 08, 2022