سرائے مغل(نامہ نگار) سیاسی اجتماعات میں اداروں کیخلاف تنقید ،ملک میں عدم استحکام پیداکریگا۔ جھوٹے بیانیے دے کر عوام کو گمراہ کیاجارہا ہے ، حقیقی تبدیلی ناگزیر ہے ۔ملکی حالات کو کنٹرول کرنے کیلئے عام انتخاب کی طرف جانا ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہار نائب امیر جماعت اسلامی ضلع قصور حاجی رستم ظہیر گوندل ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا ۔انہوں نے کہا ہے کہ ملک کو سوچی سمجھی سازش کے تحت بند گلی کی طرف دھکیلاجارہا ہے۔ اعظم سواتی کے معاملے پر فوری تحقیقات ہونی چاہیں اور اصل حقائق سامنے لائے جائیں۔ غیر اخلاقی اقدامات کسی صورت میں بھی قابل قبول نہیں۔ سیاسی اجتماعات میں اداروں کا نام لیکر تنقید درست نہیں۔ اس سے ملک کے اندر اضطراب کی کیفیت پیدا ہو گی اور نفرتوں کی آگ پھیلے گی۔