اولیاء سے نسبت کے صدقے ہی اللہ و رسولؐ کی خوشنودی ملتی ہے:خلیفہ محمد عباس


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) خلیفہ محمد عباس بادشاہ جی سرکارنے کہا ہے کہ گیارہویں شریف کی تقریبات کے انعقاد کا مقصد اولیاء سے عشق ومحبت کا جذبہ اجاگر کرنا اور یہ شعور اجاگر کرنا ہے کہ اولیاء اللہ سے نسبت کے صدقے ہی اللہ و رسولؐ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے، دنیا وآخرت کی کامیابیاں اولیاء اللہ سے عقیدت ومحبت کرنے سے وابستہ ہیں، دینی اور روحانی محافل کے ذریعے اپنی نوجوان نسل کو حضور سیدنا غوث الاعظم جیلانی کی تعلیمات اورسیرت وکردار سے آگاہی دینا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے محلہ رحمان پورہ میں بڑی گیارویں شریف کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حاجی محمد نواز، خلیفہ محمد حسین شانی، چودھری ریاض حیدر راجہ، سہیل منا بٹ، اشفاق علی، احسان علی ساگر، شہباز سمیت دیگر نے خطاب کیا جبکہ حسن جمال چشتی، آزاد بخت نے نعت رسول مقبول کی سعادت حاصل کی ۔ 

ای پیپر دی نیشن