کراچی(اسپورٹس رپورٹر)بھارت کیخلاف ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے مڈل آرڈر بیٹر ڈیوڈ میلان کی شرکت مشکوک ہو گئی،انگلش آل رائونڈر معین علی نے تصدیق کی ہے کہ ڈیوڈ میلان بھارت کے خلاف سیمی فائنل میں پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے کیونکہ وہ پٹھوں کے کھچا ئوکی تکلیف کا شکار ہو گئے ہیں۔وہ سری لنکا کیخلاف سپر 12 مرحلے کے میچ میں پٹھوں کے کھچا ئوکا شکار ہونے کے باعث وکٹ پر ہی لڑکھڑا گئے تھے۔معین علی نے کہاہے کہ ڈیوڈ میلان کئی برسوں سے ہمارا اہم کھلاڑی ہے اور ہمیں ان کی انجری کا اندازہ نہیں تھا لیکن جب ان کے سکین کی رپورٹ آئی تو کہہ سکتا ہوں وہ اچھی نہیں ہے۔
ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ، حیدرآباد کی ہاکی ٹیموں کے لئے