قومی ٹیم سڈنی گراﺅنڈ کی لانگ باﺅنڈریز کو ذہن میں رکھے‘شاہد آفریدی 

Nov 08, 2022


کراچی(اسپورٹس رپورٹر)پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ سیمی فائنل کیلئے قومی ٹیم کے کھلاڑی ذہن میں رکھیں کہ یہ ایڈیلیڈ نہیں ہے۔ ورلڈکپ کیلئے ساری ٹیمیں ہوم ورک کرکے آتی ہیں لیکن ایک چیز ذہن میں رکھیں کہ یہ ایڈیلیڈ کا نہیں سڈنی کا گراﺅنڈ ہے جہاں کی باﺅنڈری مڈ وکٹ کیلئے تھوڑی سی بڑی ہے۔ٹیم کو واضح کیا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم سہ فریقی سیریز میں حارث رف کے باﺅلنگ سٹائل کو اچھی طرح دیکھ چکی ہے، وہ جانچ چکے ہیں کہ سکوائر لیگ اور مڈ وکٹ کا ایریا حارث کیلئے فیورٹ ہے لہذا وہ حارث کیلئے خود کو تیار کرکے آئیں گے ۔ کسی بھی میچ کیلئے ہوم ورک دونوں ٹیمیں کرکے آتی ہیں لیکن اصل چیز میچ میں اسی منصوبہ بندی کے ساتھ کھیلنا ہے جو ٹیم سیمی فائنل میں کم سے کم غلطیاں کرے گی وہی جیتے گی۔ سیمی فائنل کھیلتے وقت کھلاڑی ذہن میں رکھیں کہ وہ ماضی میں نیوزی لینڈ کو شکست دے چکے ہیں ۔باﺅلر ز ہوں ، بیٹرز ہوں، بھرپور اعتماد کےساتھ کھیلنے جائیں۔ اس دن کو انجوائے کریں اپنا 100 فیصد دیں اور نتیجے کی فکر چھوڑدیں کیونکہ آپ جہاں 100فیصد دیتے ہیں وہاں نتیجہ مثبت آتا ہے۔

مزیدخبریں