ملتان(خصوصی رپورٹر) لینز کی عدم دستیابی، شہباز شریف ہسپتال میں صحت کارڈ پر آنکھوں کے آپریشن بندتفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر شہباز شریف ہسپتال میں شعبہ امراض چشم کے مریضوں کا صحت سہولت کارڈ پر آریشن بند ہے جبکہ ہسپتال میں سب سے زیادہ آوٹ ڈور آنے والے مریضوں کی تعداد شعبہ امراض چشم کی ہے دور دراز سے آنے والے سینکڑوں مریضوں کو پریشانی کا سامناہے اس سلسلے میں شہبازشریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر شاہد ریاض نے موقف میں کہا کہ لینز کی کمی کی وجہ سے صحت سہولت کارڈ پر آنکھوں کے آپریشن رکے ہوئے ہیں لینز کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں مزید برآں ہسپتال میں ایکسرے مشین فعال کردی گئی ہے اور غیر فعال اینڈوسکوپی مشین کی رئپیرمنٹ کیلئے پرزہ لاہور بجھوا دیا گیا ہے۔بہت جلد اینڈوسکوپی مشین فعال کردی جائیگی۔