واسا کا ریکوری ٹارگٹ پورا نہ ہوسکا، ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی مشکل

Nov 08, 2022


ملتان( نمائندہ خصوصی)منیجنگ ڈائریکٹر واسا کی جانب سے شعبہ ریکوری کو 7 کروڑ کا دیا گیا ریکوری ٹارگٹ پورا نہ ہو سکا۔ملازمین کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی مشکل ہوگئی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ واٹر سپلائی کے دورانیہ میں کی گئی کمی اور سیوریج لائنوں کی بندش کے باعث کئی علاقوں میں واسا صارفین نے بلوں کی ادائیگی روک دی، اس تمام صورتحال کاذمہ دار ریکوری سٹاف نے کہا ہے کہ یہ صورتحال ریکوری سٹاف کو دی گئی سہولیات ختم کرنے کے باعث پیدا ہوئی ہے  ذرائع کے مطابق واسا کے ارباب اختیار کی طرف سے اخراجات کم کرنے کے لیے ریکوری انسپکٹرز کو روزانہ کی بنیاد پر دیا جانے والا 6 لٹر فیول ایک ہفتہ میں صرف تین لیٹر کر دیا گیا ہے جبکہ سرکل انچارج  کو واسا کے نادہندہ سے ریکوری کے لیے گاڑی سمیت پولیس کی نفری کی سہولت بھی ختم کر دی گئی ہے جبکہ ٹیرف کی درستیکیلئے آنے والے بلوں پر خاموشی اختیار کرنا بھی ریکوری ٹارگٹ پورا کرنے میں ایک بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہے یہاں توجہ طلب بات یہ ہے کہ جہاں ریکوری کو بڑھانے پر زور  دیا جا ریا ہے وہاں ایک طویل عرصے بعد بھی واسا انتظامیہ کی جانب سے دو  ارب سے زائد کے  نادہندہ سرکاری محکموں کے  خلاف  ریکوری کے لیے کو  ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے جا سکے ہیں یہاں افسوسناک امر یہ ہے کہ بلوں کی ادائیگی نہ کرنے والے سرکاری محکموں کو اب بھی نکاسی آب کی تمام سہولیات میسر ہیں  یہی وجہ ہے کہ واسا کو ہر ماہ ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی مشکل ہوگئی واضح رہے کہ شعبہ ریکوری کو 7 کروڑ ریکوری کا ٹارگٹ دیا گیا تھا جو بمشکل   پونے پانج کروڑ ہی کیا جا سکا ہے   واسا  ترجمان کے مطابق واٹر سپلائی کے دورانیہ میں کمی واسا واٹر سپلائی اور سیوریج لائنوں کی تبدیلی کی وجہ سے لائی گئی ہے کام مکمل ہوتے ہی واٹر سپلائی کا دورانیہ بڑھا دیا جائے گا۔

مزیدخبریں