ملتان (نیوز رپورٹر) ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو ملتان سرکل چوہدری خالد محمود نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے 2لائن سپریٹنڈنٹس کو سزائیں دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ پاکستان واپڈا یمپلائز ای اینڈ ڈی رولز 1978 کے تحت کاروائی کرتے ہوئے نیوملتان سب ڈویژن کے لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ فرسٹ جان محمد اور گلبرگ سب ڈویڑن کے لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ سیکنڈ راحیل حسن کے خلاف الزامات ثابت ہونے پر ایک، ایک سال کے لئے ایک سالانہ انکریمنٹس روک دی ہیں۔ دریں اثناء ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)اتھارٹی نے مالی بے ضابطگیوں پر خانیوال ڈویژن کے ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر محمد عبداللہ کو معطل کردیاہے۔