سیاسی انا چھوڑ کر ملکی مفاد میں فیصلے کرنا ہونگے، فخرامام


کبیروالا(نمائندہ نوائے وقت) عوام ہوشربا مہنگائی سے شدید مشکلات کا شکار ہیں،بجلی،پٹرولیم مصنوعات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے سے مہنگائی کا طوفان بے قابوہوچکا ہے،جس کافوری تدارک کیا جائے،حکمرانوں کے غیر دانشمندانہ فیصلوں اور اقدامات کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑتا ہے،ملکی اور معاشی حالات میں بہتر لائے بغیر ترقی کا سفر کسی صورت بھی ممکن نہیں ہے،ہمیں اپنی سیاسی اناو¿ں اور ہٹ دھرمیوں کو چھوڑ کر ملک وقوم کے وسیع تر مفاد میں بہتر فیصلہ کرنا ہوں گے ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیرقومی غذائی تحفظ وتحقیق سید فخرامام نے سید گروپ کے رہنما رائے محسن علی کھرل کے صاحبزادے،ایس ایچ او مخدوم پور رائے قیصر علی کھرل کے بھائی رائے دانش علی کھرل کی تقریب میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا وطن عزیز میں 2000ء کے بعدکرپشن میں بے پناہ اضافہ ہوا،جس کے نتیجے میں عام آدمی کو حقوق اور ریلیف ملنا محض ایک خواب بن کر رہ گیا ہے۔
فخرامام
 

ای پیپر دی نیشن