شہر میں 4 پارکوں کی تعمیر، گرین بیلٹ سوتری وٹ کی بحالی کا فیصلہ

Nov 08, 2022


ملتان(خبر نگار خصوصی) پی ایچ اے ملتان نے چار نئے پارک کی تعمیر اور قدیمی گرین بیلٹ سوتری وٹ کی بحالی کا فیصلہ کر لیا ہے۔پارکوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔بچوں کے لئے جھولوں کی تنصیب یقینی بنائی جا رہی ہے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں ۔جاگنگ ٹریک،گزیبو ز،ڈسٹ بن،بینچززکی تنصیب یقینی بنائی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار ڈی جی پی ایچ اے ملتان سید شفقت رضا نے انصاف کالونی فیملی پارک،گلشن مہر،بہارے مدینہ اور سوتری وٹ گرین بیلٹ کے دورے کے موقع پر کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر انجنینرنگ عدنان بٹ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجنینئرنگ خالد ظفر اور شاہد کامران بھی موجود تھے۔ڈی جی پی ایچ اے ملتان سید شفقت رضا نے کہا کہ پارکوں میں ترقیاتی کاموں کو شفاف انداز سے مکمل کیا جائے گا۔عوامی سہولیات کو بہترین سے بہترین انداز سے مکمل کرنے کاٹاسک دے دیا گیا ہے جاگنگ ٹریکس،ورکنگ ٹریکس اور دیگر سہولیات سے پارکوں کو آراستہ کر رہے ہیں۔سوتری وٹ گرین بیلٹ کو بہترین حالت میں بحال کریں گے۔باو¿نڈری وال کی تعمیر تیزی سے جاری ہے بچوں کے لیئے جھولے بھی لگائیں گے۔
پارکوں کی تعمیر

مزیدخبریں