ملتان(سماجی رپورٹر )پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اندر 19 کرکٹ سیریز کا اکلوتا چار روزہ میچ ہار جیت کے فیصلہ کے بغیر اختتام پذیر ہو گیا۔ میچ کے آخری85رنز ناٹ آو¿ٹ کھیلنے پر بنگلہ دیش کے آل راو¿نڈر شہاب کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ شہریار ثاقب نے 134، جیشان عالم نے 81رنز بنائے کر تیسری وکٹ کیلئے شاندار 166رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔ چائے کے وقفہ پر بنگلہ دیش کی 6وکٹیں 277رنز پر بنگلہ دیش گرنے کے بعد پاکستان کی کامیابی کے امکانات ایک بار پھر روشن ہوئے لیکن محمد شہاب نے محفوظ رحمان ربی کے درمیان ساتویں وکٹ کیلئے ناقابل شکست 80رنز کی قیمتی شراکت سے بنگلہ دیش پر منڈلاتے شکست کے بادل چھٹ گئے۔ اختتامی لمحات میں میچ کو دونوں ٹیموں کی مشاورت کے بعد 13اوورز قبل ختم کردیا گیا۔