کمزور اور ٹوٹے ہوئے پولز تبدیل  تاروں کی درستگی کی جائے :خالد محمود


ملتان (نیوز رپورٹر)ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو ملتان سرکل چوہدری خالد محمود نے کہا ہے کہ شہر میں خطرناک مقامات کی درستگی کے لئے آپریشن سب ڈویژنوں کو احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔ کمزور اور ٹوٹے ہوئے پولز تبدیل کرنے، تاروں کی درستگی کرکے ممکنہ حادثات سے بچاجاسکتاہے۔ ایس ڈی او شاہ رکن عالم سب ڈویژن ملتان کاظم اعوان کی سربراہی میں لائن سپریٹنڈنٹ عمران ملک اور ٹیم نے 11KVفاطمہ جناح فیڈر پر عمر چوک بی بلاک پر ٹوٹے ہوئے 11KVہائی ٹینشن پول کی تبدیلی کرکے خطرناک مقام کی درستگی یقینی بنائی۔

ای پیپر دی نیشن