علی پور+علی والی (نامہ نگار)خاتون بچے سمیت اغوا،ملزمان کا پنچائیت میں اقبال جرم ،مذہبی حلقوں کا شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر علی پور کی چوکی فتح پور کے رہائشی شاہد ولد منظور بڈانی کی بیوی آمنہ اور اس کے بچے کوپانچ ملزمان بلال،اللہ ڈتہ،خضرنقلی اور دو نا معلوم افراد نے اغوا کر لیا پنچائیت میں جملہ ملزمان نے اغوا کر نا تسلیم کیا مگر مطالبات نا پورے ہونے کے باعث مغویہ خاتون آمنہ اور اسکا بچہ واپس نا کیا پولیس تھانہ صدر علی پور نے مقدمہ درج کر لیا ہے تا ہم سفارش کے باعث ملزمان گرفتار نا ہو سکے۔ عوامی اور مزہبی حلقوں نے حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔