واٹر فلٹریشن پلانٹ کی بند ش پر شہریوں کا احتجاج ،چالو کرنے کا مطالبہ 


بہاول پور(جنرل رپورٹر)چندروز چلائے جانے کے بعد شاہدرہ پبلک پارک کاواٹر فلٹریشن پلانٹ چوکیدار کوتنخواہیں نہ دینے پردوبارہ بندکردیاگیا متاثرہ شہری سخت پریشان، پینے کے صاف پانی کوترس گئے میٹروپولیٹن کارپوریشن کی انتظامیہ سے احتجاج کرتے ہوئے پارک کی عوامی کمیٹی کے صدرسیدلئیق اور نائب صدور سیدمحمدصادق محمدیونس شیخ، جنرل سیکرٹری چوہدری دلبرحسین، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمدجمیل نے کہاہے کہ سابق صوبائی وزیر خوراک چوہدری سمیع اللہ کواپنی آبائی کالونی کے رہائشیوں کی مشکلات کافوری نوٹس لیناچاہیے۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کے رہنما کی اپنی سابقہ کالونی سے لاتعلقی کا مظاہرہ افسوسناک ہے۔ پارک کمیٹی کے عہدیداروں نے مطالبہ کیاہے کہ شاہدرہ فلٹریشن پلانٹ کوفوری طورپرفنکشنل کیاجائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...