پی ٹی آئی کا لانگ مارچ پارٹ ٹو بھی بر ی طرح ناکام ہو گا :شاہ محمد چنڑ


بہاولپور( نمائندہ نوائے وقت )پاکستان پیپلز پارٹی ڈویژن بہاول پور کے سیکرٹری اطلاعات ملک شاہ محمد چنڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ڈرامہ اور عمران خان کا گولی بیانیہ گرگٹ کی طرح رنگ بدل رہا ہے اور برطرف وزیراعظم عمران نیازی بیرونی ایجنڈا کی تکمیل کے لیے عوام اور فوج کے کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی جسارت کر رہا ہے جسے محب وطن عوام ناکام بنا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ لانگ مارچ ڈرامہ کا پارٹ ٹو بھی بری طرح فلاپ ہو گا۔

انہوں کہاکہ آجکل ہمارے ازلی دشمن ملک انڈیا میں خوشی کے شادیانے بج رہے ہیں ۔اور ایک نعرہ گونج رہا کہ پورے بھارت کا بھائی عمران خان عمران خان جو عقل سے عاری یوتھیوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے اور پوری پاکستانی عوام کے لیے باعث تشویش ہے۔انہوں نے کہاکہ لا حاصل و قاتل مارچ نہ صرف لوگوں کی جانیں لے رہا ہے بلکہ ملکی معیشت کو بھی شدید نقصان پہنچا رہا اور پاکستان کو عدم استحکام کی رہا پر دھکیل رہا ہے اور یہی عالمی سامراجی قوتوں کا مکروہ ایجنڈا ہے جسکی تکمیل کے لیے عمران خان مصروف کار ہیں۔انہوں نے کہاکہ خود ساختہ لنگڑا عمران نیازی کا شیطانی کنٹینر اب تک کئی معصوم لوگوں کی جانیں لے چکا ہے ریاست عمران خان کے خلاف قتل کے مقدمات درج کرائے اور بزور طاقت فتنہ مارچ کو دارالخلافہ اسلام آباد میں داخل ہونے اور مکینوں کی زندگیاں اجیرن بنانے سے روکے۔

ای پیپر دی نیشن