غوث الاعظم اصلاح وتقویٰ سے آراستہ، مزاجِ شریعت سے آشنا تھے :مقررین 

Nov 08, 2022


ملتان( سماجی رپورٹر)بزم غلامان زہدالانبیاءکے زیراہتمام حضرت غوث الاعظم کی یاد میں مرکزی سالانہ اکتیس سالہ قدیمی جلوس جامع مسجد خضرا کبوتر منڈی ملتان سے برآمد ہوا، جس کی قیادت مخدوم سید ابوالحسن گیلانی ، قاری ناصرمیاں ، معصوم میاں ، غلام جیلانی ،ملک یوسف ، اخترعالم ،مرشدعلی ، مفتی عثمان پسروری ،عرفان فریدی ،حافظ ظفر ، رکن الدین حامدی ،جاوید قریشی ، عمران یوسف ،مقصود نیازی ،غلام مرتضیٰ قریشی ،راشد قادری ،ارشداقبال نیازی ، زاہدبلال قریشی،سلیم حامدی ،پروفیسر اخترانصاری ،حافظ نذروانی ، صدرالدین گیلانی ، ارتضیٰ گیلانی ،بشارت قریشی نے کی۔ مقررین نے کہا کہ حضرت سیدناسرکار شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کی شخصیت ہمہ گیر اور منبع فیوض وبرکات ہے آپ اصلاح وتقویٰ سے آراستہ، مزاجِ شریعت سے آشنا اور کتاب وسنت کے علوم سے لیس ہو کر میدانِ جہاد میں اترے اور مجالس تلقین وارشاد اور اجتماعاتِ اصلاح وہدایت کے ذریعے باطل کے خلاف جنگ فرمائی ۔

مزیدخبریں