ملتان(سماجی رپورٹر)انجمن تحفظ آثار اسلام کے زیر اہتمام سالانہ غوثیہ ریلی بسلسہ بڑی گیارہویں شریف جامع مسجد بہار مدینہ پرندہ منڈی گودڑی قلعہ سے آغاز ہوکر پیر براغی لعل پر اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر دربار حضرت سید سخی نواب کے سجادہ نشین مخدوم سیدمحمد زوہیب گیلانی نے کہا کہ سرتاج اولیا غوث الاعظم کی عظمتوں ہی کی بدولت اولیا کرام کا سلسلہ تا قیامت جاری رہے گا۔ یہی وقت کا تقاضا ہے جو کہ ہماری بقیہ زندگی میں نکھار پیدا کرسکتا ہے۔ اس موقع پر میزبان شریف قریشی ،مولانا عیسی چشتی ، سلمان الہی قریشی ،فخر المرسلین،غضنفر عباس ، اشفاق ،افتخار قریشی،برہان صابری،سید محمد علی رضوی،ماسٹر محمد یوسف،حافظ محمد ناصر خان،اقبال یوسف نقشبندی ،خلیفہ شبیرودیگر نے شرکت کی۔