انتظامیہ نے شہریوں کو ڈینگی ‘ سموگ کے رحم و کرم پر چھوڑدیا:آصف علی کھوکھر


قصور(نمائندہ نوائے وقت)ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو ڈینگی اورسموگ کے رحم و کرم پر چھوڑ رکھا ہے۔اگر جلد شہر میں صفائی ستھرائی اور ڈینگی کے خاتمہ کیلئے سپرے نہ کیا گیا تو شہری اور تاجرضلعی انتظامیہ کیخلاف بھرپور احتجاج اور دما دم مست قلندر کریں گے۔ ان خیالات کا ا ظہار آصف علی کھوکھر جنرل سیکرٹری انجمن تاجران قصورو سینئر رہنما پیپلز پارٹی قصور نے اپنے ڈیرہ پر صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت ہوش کے ناخن لے کیونکہ دیگر بے شماربنیادی مسائل کے علاوہ اس وقت شہری ڈینگی اور سموگ کے ہاتھوں سخت پریشان ہیں مگر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے اور احتجاج کا راستہ بھی اپنانا پڑا تو پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

ای پیپر دی نیشن