گوجرانوالہ بورڈ اساتذہ،عملے کو امتحانی ڈیوٹی کا فوری معاوضہ دے: متحدہ محاذ


حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) متحدہ محاذ اساتذہ ضلع حافظ آباد کے زیر اہتمام  ہنگامی اجلاس ہوا جس میں صوبائی چئیرمین پنجاب آئی ٹی ٹیچرز ایسوسی پنجاب عقیل آزاد سئینر نائب صدر ایس ای ایس نصیر احمد بٹ منور حسین بھٹی ضلعی صدر انجمن اساتذہ ضلع حافظ آباد اور ضلعی رہنما علامہ ممتاز حسین قریشی متحدہ محاز اساتذہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ   گوجرانوالہ بورڈ کی طرف سے ہونے والے میڑک اور انٹر امتحانات اور ان کی مارکنگ مکمل ہوئے کئی ماہ گزر چکے ہیں جبکہ ان امتحانات کے نتائج کا اعلان بھی ہو چکا ہے اساتذہ راہنماؤں کی طرف سے کہا گیا کہ اساتذہ کی طرف سے شدید گرمی اور کرونا میں بورڈ کی ڈیوٹی اور مارکنگ کی گی مگر بورڈ انتظامیہ نے امتحانات میں ڈیوٹی کرنے والے عملہ اور پیرز مارکنگ اور درجہ چہارم کے ملازمین کو معاوضہ ادا نہیں کیا گیا اساتذہ راہنماؤں نے چئیرمین بورڈ اور کنٹرولر امتحانات سے مطالبہ کیا کہ اساتذہ اور دیگر عملہ کو فوری معاوضہ ادا کیا جائے ورنہ بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...