جام پور (نمائندہ نوائے وقت) ضلع بھر میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مبینہ ملی بھگت و لاپروائی سے پولٹری دوکانداروں نے کھلم کھلا شہریوں کو مردہ مرغیوں کا حرام گوشت کھلایا جانے لگا۔ اخبارات میں نشان دہی کرنے کے باوجود بھی راجن پور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اہلکار کارروائی کرنے سے گریزاں۔ شہریوں شاہد حسین، ملک بہاول، سچل بہزاد، مزہر نواز، شفقت حسین، محمد فرحان، مجاہد سلیم، شاہجہان و دیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگوں نے کئی بار اخبارات اور ٹی وی چینل کے زریعے نشان دہی کروائی ۔ شہریوں نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ کئی بار صبح سویرے مرغیوں کی گاڑیوں سے مردہ مرغیوں کو اتارتے دیکھا گیا ہے۔ شہریوں نے کمشنر ڈی جی خان اور ڈپٹی کمشنر راجن پور سے مطالبہ کیا ہے کہ ان دوکانداروں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔
مردہ مرغیاں
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی لا پروائی‘ جام پور میں مردہ مرغیوں کا گوشت بکنے لگا
Nov 08, 2022