لاہور (خبر نگار) احتساب عدالت کے جج ملک علی ذوالقرنین نے آشیانہ ریفرنس میں شہباز شریف، فواد حسن فواد اور احد چیمہ سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلے کا اعلان مﺅخر کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں وکلاءکو معاونت کے لیے18 نومبر کو طلب کر لیا۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ابہام پیدا ہوا، عدالت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی تشریح تک آشیانہ اقبال کا فیصلہ روک دیا۔ معزز عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ نے احتساب عدالتوں کو حتمی فیصلہ کرنے سے روک رکھا ہے، ہم سپریم کورٹ کے حکم کے پابند ہیں۔ کسی فورم سے وضاحت لے لیں تو زیادہ بہتر ہے۔ وکلاءنے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں واضح لکھا ہوا ہے کہ میرٹ کی درخواستوں پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوتا، عدالت نے کہا صرف میں ہی نہیں احتساب عدالتوں کے ججز اس حوالے سے کنفیوژن کا شکار ہیں۔
سپریم کورٹ کی تشریح درکار، احتساب عدالت نے آشیانہ ریفرنس کا فیصلہ روک لیا
Nov 08, 2023