لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے غیر قانونی مقیم افغانی شہریوں کو واپس بھیجنے کے اقدام کیخلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض بحال رکھتے ہوئے درخواست خارج کر دی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ نوٹیفکیشن پر اتھارٹی کے دستخط نہیں ہیں۔ عدالت میں دستخط شدہ نوٹیفکیشن پیش کرنا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ درخواست کے ساتھ پناہ گزین کارڈ بھی نہیں لگایا گیا، متعلقہ دستاویزات لف کر کے درخواست دوبارہ دائر کی جائے۔ بیرسٹر عزت فاطمہ نے موقف اپنایا کہ ہم نے نوٹیفکیشن وزارت داخلہ کی ویب سائٹ سے ڈاﺅن لوڈ کیا ہے۔ افغانستان کے شہریوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ آئین کے خلاف ہے۔ عرصہ دراز سے مقیم افغانیوں کو ایک نوٹفکیشن کے ذریعے ملک بدر نہیں کیا جا سکتا ہے۔
غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کو واپس بھیجنے کے خلاف درخواست خارج
Nov 08, 2023